متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا ویک اینڈ پلان:جمعے کے روز اسکول بھی 12 بجے بند ہونگے

خلیج اردو 8نومبر 2021

دبئی:محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئے ویک اینڈ پلان کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔یکم جنوری سے متحدہ عرب میں ہفتہ اور اتور کو تعطیل ہوگی جبکہ جمعہ والے دن 12 بجے تک سرگرمیاں ہونگی۔

 

 

مراسلے میں تعلیمی اداروں کو  جمعہ والے دن 12 بجے تک چھٹی کرنے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ملک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے حکومت کے اعلان کردہ شیڈیول کے مطابق سرگرمیاں سرانجام دینگے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم جلد ہی تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کرینگے۔

 

 

تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو حکومتی اعلان پر علمدرآمد بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button