متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ملک بھر میں اسکول مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو 17نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے تمام تعلیمی ادارے اگلے سال کے آغاز سے مکمل حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کی تعلیمی شعبے کے ترجمان المنصوری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسکول بسیں بھی مکمل صلاحیت کے ساتھ چلایں گی تاہم طلباء کیلئے ماسک اور سماجی دوری لازمی ہوگی۔

 

 

دبئی اور شارجہ میں سکول پہلے ہی سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل چکے ہیں تاہم اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی سکولوں کو مکمل حاضری کے ساتھ کھولا جائیگا۔

 

 

المنصوری نے کرونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ اور عملے کو اہل ہونے کی صورت میں بوسٹر شاٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملداری کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔۔۔

 

یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں صرف ویکسین شدہ طلباء کو رہنے کی اخمجازت دی جائیگی۔ اگر کوئی اسٹوڈنٹ کرونا وکیسن کیلئے اہل نہیں تو اسے ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ تعلیمی اداروں میں مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کی بھی اجازت ہوگی تاہم ان میں شریک تمام افراد اور بچوں کے والدین کو کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی جو چار دن سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

 

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ برس مارچ سے کورونا کے باعث تعلیمی اداروے بند ہیں تاہم اس دوران آن لاین کلاسز کا سلسلہ جاری رہا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button