متحدہ عرب امارات

 مصر: آپسی جھگڑے کے بعد والدین چار ماہ کے بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئے، بچہ بھوک سے جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر میں پیش آیا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ جس میں سنگدل ماں باپ آپس میں کسی جھگڑے کی وجہ سے چارہ ماہ کے بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ جس کے بعد بچہ بھوک سے ہلاک ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے بچے کے باپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں کئی دنوں سے گھر سے باہر تھا لیکن جب وہ گھر واپس آیا تو اسے بچے کی موت کا پتہ چلا۔ 28 سالہ باپ نے اپنی بیوی کی لاپرواہی کو بچے کی موت کا سبب بیان کیا ہے۔

تاہم، پولیس کے تفتیش سے پتہ چلا کہ ایک مہینہ پہلے دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد بیوی گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ اور اسی دوران باپ بھی بچے کو اکیلا چھوڑ کر گھر سے اپنے کام پر چلا گیا اور وہاں پر چار دن تک رہا۔  جس کے بعد بچہ بھوک سے مر گیا۔

میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے کہ تفتیش کے لیے پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔

اس واقع کی خبر میڈٰیا پر آنے کے بعد مصر بھر میں سوشل میڈیا پر ان والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور شیدی غم و عضے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ال اظہر یونیورسٹٰی میں اسلامی شریعہ کی پروفیسر مبارک عطیہ نے اس حوالے میڈٰیا پر بیان دیتے ہوئے کہ ” انہوں نے جو کام کیا ہے وہ آخرت میں انکے لیے جہنم کا سبب بنے گا”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button