متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں زید تھری فوجی مشقوں کیلئے مصر ایئرفورس کے طیارے پہنچ گئے

خلیج اردو
03 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں زید تھری ملٹری ایکرسائیز کیلئے مصر ایئرفورس کے جہاز پہنچ چکے ہیں۔ دس دنوں کے فوجی مشقیں جو متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع اور مصری مسلح افواج کے درمیان ہوں گی، زید ملٹری ایکسرسائیز کی سیریز ہے۔

یہ مشقیں تین مرحوں میں ہوں گے جس میں پلاننگ ، ایئرٹریئننگ آپریشن اور آفینسیو اور ڈیفنسیو آپریشن شامل ہیں۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کی فضائیہ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا جو دنوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر علاقائی امن اور استحکام کیلئے ہیں۔

دونوں فضائیہ کی سرگرمیوں میں بہت سی مشترکہ تربیتی کاروائیاں اور دونوں طرفوں کی آپریشنل تیاری کو بہتر بنانے کیلئے تدبیریں شامل ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان مجموعی طور پر مضبوط تعلقات ہیں جس کو فوجی تعاون اور جاری فوجی مشقوں سے تقویت ملی گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button