متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں عید الاضحی 2020 کب تک متوقے ہے،

متحدہ عرب امارات کے اعلی ماہر فلکیات نے عید الاضحی کے آغاز کی پیشن گوئی کی ہے

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایک سرفہرست ماہر فلکیات نے اتوار کو بتایا کہ عید الاضحی کا آغاز 31 جولائی سے ہو گا۔

عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ممبر ، ابراہیم الجاروان نے کہا کہ 31 جولائی فلکیاتی طور پر عید الاضحی کا پہلا دن ہو سکتا ہے۔

حسابات کے مطابق ، ذی الحجہ کا چاند پیر کو پیدا ہوگا اور منگل کے غروب آفتاب کے بعد واضح طور پر نظر آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بدھ ، 22 جولائی کو ذی الحجہ کا پہلا دن مانا جائے گا۔

عید الاضحی کا پہلا دن ہمیشہ ذی الحجہ کے 10 ویں دن اور یوم عرفات کے ایک دن بعد آتا ہے۔ سعودی عرب نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کیا کورونہ کے پھیلاؤ کی وجہ سے حج منسوخ ہوگا کہ نہیں۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے مارچ میں عمرہ کے سلسلے کو معطل کردیا گیا تھا۔ اپریل کے شروع میں ، سعودی حکام نے کوویڈ 19 کی وجہ سے مسلمانوں کو عارضی طور پر تیاریوں کو ملتوی کرنے اور حج کے منصوبوں پر قائم رہنے کو کہا۔

لیکن سعودی حکام نے ابھی اعلان نہیں کیا ہے کہ آیا وہ اس سال حج کے سلسلے میں آگے بڑھیں گے کہ نہیں، جو جولائی کے آخری 10 دنوں میں ہونے والا ہے۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button