متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کی جانب سے تعطیلات کے دوران 39,000 ہنگامی کالیں موصول، زیادہ تر کیسز ٹریفک جام یا کسی ہنگامی صورت حال کے تھے۔

خلیج اردو
دبئی: عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران ابوظہبی پولیس کو اس کی ہنگامی ہاٹ لائن 999 پر 39,000 کالیں موصول ہوئیں ہیں۔

ایمرجنسی کالز ابوظہبی، العین اور ظفرہ کے رہائشیوں کی جانب سے کی گئیں۔

سینٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ناصر المسکری نے کہا کہ ابوظہبی پولیس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر چوبیس گھنٹے کالز وصول کرنے کے لیے تیار تھا۔

زیادہ تر کالیں معمولی حادثات، ٹریفک جام یا کچھ ہنگامی صورتوں کے لیے تھیں۔ حکام کے مطابق کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کیں گئیں اور دیگر مقامی حکام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی گئی تاکہ جلد از جلد تمام ہنگامی صورتحال تک پہنچا جا سکے۔

پولیس نے عوام پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کے ساتھ تعاون کریں جس کا مقصد پولیس خدمات اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنا ہے۔

کسی بھی وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کی صورت میں ایمرجنسی نمبر 999 پر رابطہ کیا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button