متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان ہوگیا، شہریوں کو عید پر اور اس سال میں باقی چھٹیاں ملیں گی؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان ہوگیا۔ ایک لمبا ویک اینڈ شہریوں کا انتظار کررہا ہے۔

اسلامی قمری مہینہ میں ہی مسلمانوں کے اہم مذہبی تہواروں کا پتہ چلتا ہے۔ اس کا دارومدار مکمل طور پر چاند نظر آنے پر ہوتا ہے، تاہم عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ممکنہ تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔

عیدالاضیٰ کا انعقاد دس زی الحج کو ہوتا ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

عید کی چھٹیاں کب ہیں؟

متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عید الاضحی سے ایک دن پہلے منائے جانے والے یوم عرفہ پر ایک دن کی چھٹی ہے۔ اس لیے رہائشی 9 سے 12 ذی الحجہ تک چار روزہ تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔

فلکیاتی حساب کے مطابق، یہ ممکنہ طور پر جمعہ کے روز 8 جولائی، سے پیر11 جولائی تک ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ عید الاضحیٰ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے چار روزہ ویک اینڈ بنے گا۔

کیا اس سال کوئی اور چھٹیاں باقی ہیں؟

متحدہ عرب امارات کی تعطیلات کی فہرست عید الاضحی کے بعد مزید چار بار وقفوں کا بتاتی ہے۔جہاں نئے اسلامی سال اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے لیے وقفے ہفتے کے روز پڑنے کا امکان ہے۔

ان مواقع پر طویل ویک اینڈ نہیں ہوں گے۔

تاہم، مکینوں کو شہدا اور قومی دن کے موقع پر 1-3 دسمبر کی چھٹی ملے گی اور رہائشیوں کو جمعرات، یکم دسمبر سے اتوار تک چار دن کا ویک اینڈ ملے گا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button