متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: عید ملن پارٹیز کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گئے، پولیس

عید ملن پارٹی، میٹنگ یا اجتماع کرنے والے میزبانوں کو 10 ہزار درہم جرمانہ جبکہ مہمانوں کو فی کس 5 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ عیدالاضحی کے موقعہ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے قواعد و ضوابط  کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جرمانے کیے جائیں گئے۔

پولیس کے مطابق عید کے موقعہ پر عید عوامی یا نجی عید ملن پارٹی، میٹنگ یا اجتماع کرنے والے میزبانوں کو 10 ہزار درہم جرمانہ جب کہ ایسی پارٹیز میں شرکت کرنےوالوں کو فی کس 5 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے زور دیا گیا کہ لوگ خاص طور پر عید کی چھٹیوں کےدوران فیملی کے اجتماعات سے پرہیزر کریں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیں۔

لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ عید پر ایسی کسی بھی پارٹٰی یا اجتماع کی حکام کو اطلاع کر کے حکام کی مدد کریں۔

حکام کو ایسی کسی بھی پارٹی کی اطلاع کے لیے آُپ درج ذٰیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:

امن سروس کو کال کر سکتے ہیں: 8002626

2828 پر میسج بھیج کر اطلاع دے سکتےہیں

یا

[email protected]. پر ایمیل کر کے حکام کو مطلاع کر سکتے ہیں

یاد رہے کہ یو اے ای حکومت کے ترجمان نے بھی منگل کے روز ایسی ہی وارننگ جاری کی ہے، انکا کہنا تھا کہ عید کے موقعہ پر رشتہ داروں کے گھر جانے سے پرہیز کریں فون پر ایک دوسرے کو عید کی مبارک دیں۔

ترجمان نے اعلان کیا یو اے ای میں ایک اجتمعاع کی میزبانی کرنے کے بعد 5 خاندانوں کے 47 افراد کو کورونا ہوگیا ہے۔ ایسا کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button