متحدہ عرب امارات

عید پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے دبئی پولیس ڈرونز کی مدد لے گی

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی گشت کیا جائے گا، اور ساحلوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرونز کی مدد لی جائے گی۔

 

خلیج اردو آن لائن: عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دبئی پولیس کی جانب سخت تیاری کی گئی ہے۔  دبئی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو بتایا گیا کہ عید الااضحی کی چھٹیوں کے دوران لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس رہائشی علاقوں کو گشت کرے گی اور سڑکوں کی حفاظت کرے گی۔

کرمنل تحقیقاتی امور کے چیف کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی اس وبا  کے دوران پولیس اہلکار شہر کو محفوظ بنانے کے لئے تیار ہیں۔

میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا تھا کہ ” رہائشی علاقوں میں پولیس کا گشت ہوگا اور عید پر بڑے اجتماعات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کیونکہ لوگوں کے ایک جگہ اکٹھے ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ بڑھ جاتا ہے”۔

المنصوری نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں جاتے ہوئے اور شاپنگ سنٹرز پر جاتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

ساحولوں کی مانیٹرنگ کے لیے درونز کا استعمال:

کرمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، بریگیڈیئر جمال سالم الجلف کا کہنا تھا کہ ساحلوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لوگ کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

مزید برآں، پورٹس پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل سعید الممدنی نے کہا ہے ساحل سمندر پر کورونا کے پھیلاؤ کور کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔ اور انہیں جرمانے کیے جائیں گے۔

عید کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے اقدامات:

دبئی ٹریفک پولیس ہر وقت ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے موجود ہوگی۔

اس حوالے سے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مظہر المظروی نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے، "ہم شاپنگ مالز، بازاروں اور بڑے چوراہوں کے آس پاس سڑکوں اور راستوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔”

سیف مظہر المظروی کا مزید کہنا تھا کہ رات کے گشت بڑھا دیا جائے گا تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کار اور موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا سکے

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button