متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شیخ زید گرینڈ مسجد نے عید الاضحی کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں شیخ زید گرینڈ مسجد سینٹر نے عید الاضحی کے موقع پر نمازیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے استقبال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شیخ زید گرینڈ مسجد – ابوظہبی اور شیخ خلیفہ گرینڈ مسجد العین دونوں میں عید کی نماز صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔

ایک المیہ میں بتایا گیا ہے کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے مرکز تمام نمازیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مجاز حکام کی طرف سے منظور شدہ اور جاری کردہ تمام کرونا وائرس احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متحدہ عرب امارات میں نمازیوں کو ماسک پہننا ، ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا اور اپنی چٹائیاں ساتھ لانے کی ہدایات ہیں۔ نماز سے پہلے اور بعد میں جمع ہونا اور مصافحہ کرنا منع کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button