متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر : فضائیں اللہ اکبر کی صدا سے گونج اٹھیں، لوگ نماز کیلئے اکھٹے ہوکر رب تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہوئے

خلیج اردو
ابوظبہی : عید یقینی طور پر مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہوتا ہے جب وہ عید کی نماز کیلئے اکھٹے ہوکر اپنے رب سے ان روزوں کا انعام وصول کرتے ہیں جو ایک مسلمان کی حیثیت سے انہوں نے صورف اور صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے رکھے ہوتے ہیں۔

پورا رمضان روزے رکھ کر جب شوال کے پہلے دن وہ عیدگاہوں اور مساجد میں نماز کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں تو یہ لمحہ ان کیلئے باعث سعادت ہوتا ہے اور ہر کسی کے چہرے پر ایک اطمیان اور خوشی کی لہر موجود ہوتی ہے۔

آج دو مئی کو متحدہ عرب امارات میں عید منائی جارہی ہے۔ ملک بھر کے مختص کردہ مساجد اور عیدگاہوں میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد خداتعالی کے سامنے کھڑے ہوکر ان کا شکر ادا کررہے ہیں کہ اللہ نے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان ان پر نازل فرمایا اور انہیں روزے رکھنے کی توفیق دی۔

اس کے باوجود کے ملک میں کرونا ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں اور نمازیوں کو احتطاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ملک میں ایک بڑی تعداد میں نمازیوں نے صفیں باندھ دیں ہیں۔

اللہ کی بڑائی اور اللہ کی ذات کے صفحات بیان کرتے یہ مسلمان ایک امام کے پیچھے رکوع کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرنے والے ساتھ سجدہ کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button