متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر رہنماؤں کی جانب سے مسلم دنیا کو مبارک باد کا پیغام

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عرب دنیا کے رہنماؤں کو مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

شیخ خلیفہ نے ڈپلومیٹک کیبلز کے ذریعے ان رہنماؤں کو اور ان ممالک کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی خٰوشحالی اور استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد اور یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو ایسے ہی مبارک باد کے کیبلز روانہ کیے ہیں۔

شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی، عجمان کے شیخ حمید بن راشد النعیمی، فجیرہ کے شیخ حمد بن محمد الشرقی، ام القوین کے شیخ سعود بن راشد المعلہ اور راس الخیمہ کے شیخ سعود بن صقر القاسمی نے پرتپاک مبارکباد کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ قائدین کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے بھی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی عید الفطر کی نماز شارجہ میں البدیع مصلح میں ادا کریں گے۔ توقع ہے کہ کئی سینئر عہدیداران، معززین اور کمیونٹی کے افراد ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ام القوین میں شیخ سعود بن راشد المعلا مسجد احمد بن راشد المعلا میں نماز عید ادا کریں گے۔ جس کے بعد وہ اپنے محل میں عید کے خیر خواہوں کا استقبال کریں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button