خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے لیے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے جمعرات کے روز نجی شعبے کے لیے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا۔

یہ بامعاوضہ تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی۔

اس سے پہلے، وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی عید کی باضابطہ تاریخ شروع ہونے کی تصدیق کے لیے اجلاس بلائے گی۔

عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے – وہ مہینہ جو ہجری کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال عید الفطر 2 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button