متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور عید : 4 اماراتوں میں 9 دنوں کے بریک کا اعلان کیا گیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں وزارت برائے انسانی وسائل نے عید الفطر کے لیے 9 دنوں کے بریک کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے چھٹی 30 اپریل بروز ہفتہ سے اتوار 8 مئی تک ہوگی۔ جب ہفتہ-اتوار کے ویک اینڈ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ نو دن کا وقفہ بن جاتا ہے۔

حکام کے مطابق پیر 9 مئی کو سرکاری اموردوبارہ شروع ہوں گے۔

عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے اور یہ مہینہ ہجری کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال اسلامی تہوار 2 مئی کو آنے کا امکان ہے تاہم عید کا مکمل انحصار چاند نظر آنے یا نہ آنے پر ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button