متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر : شوال کا چاند نظر آگیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ اتوار کو رویت ہلال کے حکام نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ عید الفطر پیر کے روز دو مئی کو ہوگی۔

فلکیات کے مرکز نے بتایا ہے کہ چاند کا حجم کم ہونے کی وجہ سے وہ عام آنکھ سے نہیں دیکھائی دے پایا۔ اسے موسم کی خرابی کی وجہ سے بھی عام لوگوں نے نہیں دیکھ پائی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے فلکیاتی سیل آبزرویٹری سے چاند دوپہر 03:10 پر دیکھا گیا جہاں سورج سے چاند کا فاصلہ 6.5 ڈگری ہے۔

آج غروب آفتاب کے بعد ماہ شوال کے چاند کی تصویر ابوظہبی میں سیل شدہ فلکیاتی رصد گاہ سے دیکھائی دی۔

متحدہ عرب امارات میں پبلک سیکٹر 6 مئی بروز جمعہ تک عید کی چھٹیاں منائے گا۔ ملک بھر کے اسکولوں نے بھی عید کی طویل تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ طلباء 9 دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button