متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں عیدالفطر کے دوران ان 7 گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

رہائشیوں اور شہریوں کو عید الفطر کے دوران کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ابوظہبی حکام کی جانب سے جامع گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

ابوظہبی کے محکمہ ہیلتھ اور ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی گائیڈ لائنز درج ذٰیل ہیں:

  • حکام کی جانب سے 60 سال یا اس زائد عمرکے افراد، 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور موذی امراض میں مبتلا افراد کو جمعرات کے روز عید الفطر کی نماز میں شرکت کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
  • زکوۃ الفطر ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے
  • نماز ادا کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ سینی ٹائز کریں
  • مسجد سے نکلتے وقت اپنے ہاتھ سینی ٹائز کریں
  • وضو گھر سے کر کے آئیں
  • تمام وقت ماسک پہنے رکھیں
  • اپنا زاتی جائے نماز لے کر مسجد آئیں
  • ایک دوسرے سے کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں
  • نماز عید کے بعد تمام اقسام کے اجتماعات سے گریز کریں

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button