متحدہ عرب امارات

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی مہنگی مصنوعات کا شکوۃ

خلیج اردو
31 جولائی 2021
دبئی : ٹیسلہ کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے ایپل پر تنقید کی ہے کہ وہ آئی فون اپلیکیشن پر زیادہ چارجز لیتے ہیں۔ انہوں نے گیمز اپلیکیشنز بنانے والے ایپک گیمز کیلئے اپنی سپورٹ کا اعلان کیا ہے جس نے ایپل کو ان کا اپلیکیشن ہٹانے کیلئے چیلنج کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایپک کا موقف بالکل درست ہے۔ ایپل کی جانب سے اپنے اپلیکیشن پر زیادہ فیس کی چارجنگ دراصل انٹرنیٹ کے استعمال پر خفیہ ٹیکس ہے۔

منٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اور ایپک گیمز کا آپسمیں تنازع ہے کیونکہ ایپک نے اپنا اپلیکیشن جاری کیا تھا جس سے وہ ایپل کو بائی پاس کرتے ہوئے ان کو کمیشن دیئے بغیر پیمنٹ وصول کرتے رہے۔

اپنے ٹویٹ میں ایلون نے کہا کہ وہ ایپل کا فین ہے لیکن تیس فیصد کی فیس اپہنے ایپل اسٹور پر لینا بہت زیادہ ہے ایسے میں جبکہ وہ اس اپلیکیشن کیلئے کوئی اضافی سہولت بھی ایڈ نہیں کرتے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button