متحدہ عرب امارات

امارات ایئرلائنز سمیت مختلف ایئرلائنز میں آسامیاں خالی ہیں، آپ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

خلیج اردو
17 دسمبر 2020
ابوظبہی: ایئلائنز وہ انڈسٹری ہے جس میں ملازمت کے ہمیشہ پرکشش مواقع ہوتے ہیں۔ دوسرے شعبوں میں ملازمت رکھنے والے افراد بھی ایوی ایشن کی صنعت میں کیریئر کیلئے ملازمت میں تبدیلی لانے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات اور جی سی سی ممالک کے باشندے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس جانب راغب ہورہے ہیں کہ وپ اپنے کیریئر کو سوئچ کریں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کے بعد پروازوں کی بحالی کے بعد سے ایئر لائن انڈسٹری آہستہ آہستہ اپنے نیٹ ورک کی تعمیر نو کی جانب گامزن اور کوشاں ہے۔ ایئرلائنز اب اپنے عالمی نیٹ ورک کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مسافروں کو صحت کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اعلی سطح کے حفاظتی اقدامات کو برقرار بھی رکھنا ہے۔

خطے کی متعدد ایئرلائنز نے امیدواروں کو مختلف کیٹگریز میں ملازمت کے مواقع کی پیشکش کی ہے۔ خلیج ٹائمز امارات اور ایئر عربیہ جیسی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی ملازمتیں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر آپ شہر میں بہترین ڈیل کی تلاش کر رہے ہو یا آپ کے کیریئر کے لحاظ سے بہتری کی تلاش میں ہے تو آپ KT Buzzon ضرور دیکھیں!

اسٹورز کنٹرولر کی ملازمتیں

ائر عربیہ میں اسٹورز کنٹرولر کیلئے آسامیاں خالی ہیں۔ نوکری کیلئے درخواست دہندہ کو ایئر عربیا اسٹورز کے انتظام اور ان کے کنٹرول میں مہارت درکار ہے۔

قابلیت: امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہائی اسکول سرٹیفیکٹ یا ڈپلومہ یا کسی بھی متعلقہ فیلڈ میں کسی تسلیم شدہ ادارے سے متعلقہ تجربہ کا حامل ہو یا اس کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہو۔ یہ سرٹیفیکیٹ انگریزی زبان میں ہونی چاہیئے۔ امیدوار کیلئے لازمی ہے ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو۔

نیٹ ورک پلاننگ کنٹرولر کی ملازمتیں

اگر آپ ائیر عرب میں نیٹ ورک پلاننگ کنٹرولر کی حیثیت سے کام کرنے کے خواہاں ہیں تو ، تو آپ میں ایئر لاٹس کے ساتھ کورڈینیشن کرنے کی قابلیت ہونی چاہیئے۔ آپ کو فلائیٹ شیڈولزکو ترتیب دینا اور انہیں ریگولیٹ کرنا اور باقاعدہ سے دوبارہ جائزہ لینے ، چارٹر فلائٹس کو فیسیلیٹیٹ کرنے ، لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم فلائیٹ پلاننگ اور کمپنی کی جانب سے اپنائی گئی پالیسوں کے مطابق خود کو ڈالنا لازمی ہے۔

قابلیت: انجینئرنگ (صنعتی ، منصوبہ بندی ، کمپیوٹر) ، بزنس مینجمنٹ ، کامرس یا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے اس کے برابری کی بیچلر ڈگری رکھنے والا امیدوار اہل ہے۔ ایئرپورٹ سلاٹس اینڈ سکیجولنگ میں آئی اے ٹی اے سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

کریو کنٹرولر

ائیر عرب کو کریو کنٹرولر کی بھی ضرورت ہے۔ امیدوار کیلئے لازمی ہے کہ وہ وہ عملے کیلئے روسٹر بنانے اور اس پر عمل کرانا میں مہارت رکھتا ہو اور متعلقہ پالیسیوں اور ضوابط کی تعمیل کرانے میں ماہر ہو۔

قابلیت: انفارمیشن ٹکنالوجی ، ایوی ایشن سے متعلق شعبوں گریجویشن یا اس کے مساوی کسی ڈسپلن میں بیچلر کی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ امیدوار کو انگریزی لکھنا اور بولنا آنا چاہیئے۔۔

اس حوالے سےمزید ملازمتوں کیلئے اس ویب سائیٹ کو ویزٹ کر سکتے ہیں۔ www.careers.airarabia.com

ڈیجیٹل پروڈکٹ کا مالک

امارات ایئرلائنز ڈیجیٹل پروڈکٹ کے مالکان کیلئے شروعات کر چکا ہے۔ امیدوار کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ موبائل ایپ کی حکمت عملی کو کس طرح سنبھالنا اور ان کا نفاذ کرنا ہے ۔ امیدوار کو چاہیئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پراڈکٹ کی برینڈنگ ہوئی ہو اور وہ مربوط ، سرمایہ کاری کے قابل اور کاروبار کے مقاصد اور منصوبوں سے ہم آہنگ ہوں۔

قابلیت: ڈیجیٹل مواصلات میں چار سالہ ڈگری ہولڈر، مارکیٹنگ کے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ جیسے پیشہ ور مارکیٹنگ کے ادارے کی قابلیت رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مارکیٹنگ انبلمنٹ مینیجر

اس منیجر کو آئی ٹی ورلڈ اور مارکیٹنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس مقصد کیلئے وہ ڈیٹا جمع کرنے ، کارپوریٹ کمیونیکیشن مارکیٹنگ اینڈ برانڈ کے حوالے سے حل مہیا کرتا ہو۔

تعلیمی قابلیت ۔ کسی بھی قسم کی ڈگری یا 15 سالہ تعلیمی قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ www.emiratesgroupcareers.com پر رابطہ کرکے ملازمت کے مزید مواقع دیکھے جا سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button