متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایمریٹس ایئرلائنز کا خصوصی ڈسکاؤنٹ پر مشتمل فلائٹس چلانے کا اعلان

خلیج اردو
21 جون 2021
دبئی : دبئی کی فلیگ شپ ایئرلائنز ایمریٹس نے اپنے مسافروں کی آسانی کیلئے 30 شہروں میں قرنطینہ فری سفری سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی مناسب قیمت میں ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے شہری اب اپنی چھٹیاں اپنے من پسند مقام میں منانے کیلئے 1315 درہم سے شروع ہونے والے ٹکٹ کی بکنگ کر سکیں گے اور یہ آفر آج 21 جون سے 6 جولائی کے درمیان ہوگی اور اس کیلئے سفر 28 فروری 2022 تک کیا جا پائے گا۔

ایمریٹس اکانومی کلاس اور بزنس کلاس مسافر اپنی چھٹیاں روم سمیت مشہور تعطیلاتی مقامات کی ایک لمبی فہرست کیلئے سفر کا انتخاب کرسکتے ہیں جو اکانومی کلاس میں 2،255 درہم اور بزنس میں 13،415 درہم سے شروع ہوگا۔

بارسلونا اکانومی کلاس 2،395 درہم اور بزنس کلاس 13،315 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔ استنبول اکانومی کلاس 1،695 اور بزنس کلاس 10،985 درہم سے شروع ہو رہا ہے۔ بیچ ہاٹ اسپاٹ فوکٹ جو اکنامومی کلاس میں 1،995 درہم اور بزنس کلاس میں 7،995 درہم سے شروع ہوتا ہے اور لاس اینجلس میں اکانومی کلاس 3،335 درہم اور بزنس کلاس 19،555 درہم میں ہوگا۔

ایک آدمی کے حساب سے 1999 درہم کے ساتھ یو اے ای کے شہری قرنطینہ سے پاک یورپی ممالک کیلئے سیر کر پائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button