متحدہ عرب امارات

دیکھیے برج خلیفہ کی چوٹی پر ایمریٹس ایئر لائن کا اشتہار کیسے فلمایا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے ایئر لائن کی مشہوری کے لیے برج خلیفہ کے سب سے بلند مقام پر ایک اشتہار بنایا گیا تھا۔ اس اشتہار میں ایمریٹس کی وردی میں ملبوس ایک کیبن کریو ممبر خاتون کو برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے دیکھایا گیا تھا۔ ایئر لائن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ اشتہار حقیقت میں برج خلیفہ کی چوٹی پر بنایا گیا تھا اور اس کو بنانے کے لیے گرین اسکرین کا استعمال نہیں کیا گیا۔

اس کمرشل کو بنانے کے لیے اسٹنٹ ویمن نیکول سمتھ نے اداکاری کا جوہر دیکھائے تھے۔ نیکول سمتھ ایک اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر ہیں اور اس کمرشل کو کرنے کے بعد انکا شمار بھی ان چند افراد میں ہوگا جنہیں برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہونے کا موقع ملا۔

دنیا کے بلند ترین مقام برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہونے والوں میں شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ہالی ووڈ ہیرو ٹام کروز بھی شامل ہیں۔

30 سیکنڈوں کے اس اشتہار میں ایمریٹس کی وردی میں ملبوس نیکول سمتھ کو ہاتوں میں کچھ بورڈ اٹھائے دیکھایا گیا ہے جن پر ایمریٹس کے اشتہاری پیغامات درج ہیں۔ اشتہار شروع  ہوتا تو نیکول  کو قریب سے دیکھایا جاتا ہے لیکن جیسے ہی کیمرا زوم آؤٹ ہوتا تو پتہ چلتا ہے خاتون برج خلیفہ  کے بلند ترین مقام پرکھڑی ہیں۔

اس اشتہار کو فلم بند کرنے کے لیے بہت سخت محنت، پلاننگ، ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔ اور تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ آیئے درج ذیل ویڈیو میں دیکھتے ہیں کہ اس اشتہار کو کیسے بنایا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button