متحدہ عرب امارات

ایمریٹس نے خرطوم کیلئے دو دنوں تک پروازیں معطل کر دیں

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
دبئی : ایمریٹس ایئرلائن نے سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سے اور کیلئے پروازیں دو دنوں تک معطل کیں ہیں۔

دبئی کی ملکیتی کمپنی ایمریٹس نے بتایا ہے کہ خرطوم سے اور خرطوم کیلئے پروازیں ای کے 733/734 اکیس اکتوبر اور بائیس اکتوبر کیلئے منسوخ کی گئیں ہیں۔

ایک بیان میں ایمریٹس نے کہا ہے کہ وی مسافر جن کی آخری منزل خرطوم ہو ، ایمریٹس نیٹ ورک کے کسی بھی مقام سے 23 اکتوبر تک سفر کیلئے قبول نہیں کیے جاییں گے۔ متاثرہ صارفین کو دوبارہ بکنگ کے اختیارات کیلئے اپنے بکنگ ایجنٹوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔ ایمریٹس کو کسی بھی قسم کی تکلیف پر افسوس ہے۔

ایمریٹس کی نائیجیریا سے آنے اور جانے والی پروازیں بھی 31 اکتوبر 2021 تک معطل رہیں گی۔ گزشتہ 14 دنوں میں نائیجیریا کے ذریعے آنے یا جانے والے صارفین کو دبئی جانے والی ایمریٹس کی کسی بھی پرواز پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button