خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایمریٹس، فلائی دبئی اوراتحاد کے مسافروں کو اب فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ماسک پہننے کی پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد اب ایمریٹس، فلائی دبئی اور اتحاد ایئرویز کی پروازوں میں سفرکرنے والے مسافروں کو بھی فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یو اے ای کی تینوں فضائی کمپنیوں نے فوری طور پر اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دورانِ سفر مسافروں کو ماسک نہ پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس کو اختیاری قراردیا ہے۔

ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ کمپنی کی اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں میں فیس ماسک پہننا اختیاری ہے۔اس کے علاوہ 28 ستمبر سے فلائی دبئی کی پروازوں میں دبئی جانے والے مسافر بھی اپنا چہرہ ڈھانپے بغیر سفرکرسکتے ہیں۔

ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پرمزیدوضاحت کی ہے کہ ہوائی اڈے پر’’فیس ماسک پہننا اختیاری ہے اور لازمی نہیں ہے‘‘۔

اتحادایئرویز نے بھی طیارے میں ماسک پہننے کے حوالے سے اپنے قواعدوضوابط میں نرمی کی ہے۔ البتہ ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بھارت، چین اور مالدیپ سمیت متعدد مقامات پر سفر کرنے والے مسافروں کو اب بھی فیس ماسک پہننا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button