خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایمریٹس نے جرمنی کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دیں۔

خلیج اردو: ایمریٹس، جو دنیا کی صف اول کی ایئر لائنز میں سے ایک ہے، اس نے تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کرنیوالے ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کی وجہ سے، جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے لیے پروازیں مجبورا” منسوخ کردی ہیں۔

دبئی کی ایئر لائن نے آج 4 پروازیں منسوخ کر دیں۔ دو ٹریڈ یونینوں، وردی اور کومبا نے ہڑتال کا آغاز کیا۔

گزشتہ روز درج ذیل پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

EK055 دبئی سے ڈسلڈورف تک۔
EK056 ڈسلڈورف سے دبئی۔
EK057 دبئی سے ڈسلڈورف۔
EK058 ڈسلڈورف سے دبئی۔
ایئرلائن نے مسافروں سے زحمت کے لیے معذرت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ متبادل انتظامات کے لیے ایئرلائن یا ان کے ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کریں۔

جرمنی میں دو ٹریڈ یونینز نے پہلے دو بڑے ہوائی اڈوں، ڈسلڈورف ہوائی اڈے (DUS) اور کولون/بون ہوائی اڈے (CGN) پر واک آؤٹ کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں، ہڑتالوں کے ایک سلسلے کی وجہ سے جرمن ہوائی اڈوں پر رکاوٹیں پیدا کی ہیں، جن میں کولون/بون اور ڈسلڈورف کے تازہ ترین احتجاج بھی شامل ہیں۔ دیگر ایئر لائنز نے بھی آج کل متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button