متحدہ عرب امارات

ایمریٹس نے پاکستان کے کئی شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں کمی کر دی

[ad id=”17140″]

متحدہ عرب امارات کی کئی ایئر لائنز نے گزشتہ دنوں پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اب ایمریٹس ایئر لائن بھی یہ خوش خبری دینے میں پیچھے نہیں رہی۔ ایمریٹس نے پاکستان ، بھارت، سعودی عرب، تُرکی سمیت درجنوں ممالک کے لیے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ ایئر لائن کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں کے لیے ٹکٹس اب رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گے۔

یہ سہولت اکانومی کلاس کی تمام ٹکٹس پر ہو گی۔ تاہم ٹکٹس خریدنے والوں کو یکم فروری 2021ء سے 15 جون 2021ء کے درمیان سفر کرنا ہوگا۔ کراچی کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1,055 درہم ہو گی، جبکہ اسلام آباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے سفر کے لیے ٹکٹس کے نرخ 1,155 درہم ہوں گے۔ جدہ کا کرایہ 1,345درہم، ریاض کا 1,425 درہم اور مدینہ کا 1,515 درہم مقرر کیا گیا ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی ٹکٹ 1,595 درہم، مصری شہر قاہرہ کی 1,695 درہم جبکہ اینتیبے کی 1,855 درہم ہو گی۔

[ad id=”17248″]

دار السلام کا کرایہ 1,895 درہم اور ہرارے کا 2,355 درہم ہو گا۔ استنبول کا کرایہ 1,605 درہم، عمان کا 1,855 درہم ہو گا۔ اس کے علاوہ کیبو کا 1,995، ماسکو کا 1,995، سنگاپور کا 2,195 درہم، بنکاک کا 2,275، ویانا کا 2,555 درہم اور پھُوکے کا 2,775 درہم ہو گا۔ بھارتی شہروں کے لیے بھی کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ اب سے ممبئی، دہلی اور تری ونندم پورم کی اکانومی کلاس کی ٹکٹس 1,095 میں دستیاب ہوں گی۔ احمد آباد کا کرایہ 1,185درہم، کوچی اور حیدر آباد کا 1,195 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ کولکتہ کا کرایہ 1,395 درہم اور بنگلورو کا کرایہ 1,445 درہم ادا کرنا ہو گا۔

[ad id=”17735″]

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button