متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستانی مسافروں کے لیے شاندار اعلان

متحدہ عرب امارات میں دسمبر کی تعطیلات کی آمد آمد ہے۔ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کا آغاز عنقریب ہونے والا ہے جس دوران لاکھوں افراد ایمریٹس سے باہر سیر و تفریح کے لیے جائیں گے کیونکہ بچوں کو تعلیمی اداروں سے بھی کئی روز کی چھٹیاں ہوں گی۔ جبکہ دُنیا بھر سے بھی ہزاروں افراد ان تعطیلات کے دوران امارات کا رُخ کرتے ہیں۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد و رفت کے پیش نظر ایمریٹس نے مسافروں کے لیے شاندار پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں رعایتی نرخوں پر ٹکٹس فراہم کی جائیں گی۔ جن ممالک کے لیے فری ٹکٹس کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں پاکستان، بھارت ، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی یورپی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

ایمریٹس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے اکانومی کلاس کی ٹکٹ 1,045 درہم میں دستیاب ہو گی جبکہ بزنس کلاس کی ٹکٹ کی قیمت 3,765 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

البتہ کورونا وبا کی وجہ سے جہازوں میں چونکہ کم مسافر سوار کیے جا رہے ہیں، اس لیے لوگوں کو وقت سے کافی پہلے بکنگ کروانا ہو گی۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ آفر ان مسافروں کو دی گئی ہے جو 19 دسمبر 2020ء تک ٹکٹس کی بکنگ کروائیں گے ۔ ان رعایتی ٹکٹس کی میعاد 31 مئی 2021ء تک ہو گی۔ ایمریٹس کی جانب سے اپنے تمام مسافروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں جن میں گلوز، ماسک، سینیٹائزرز اور اینٹی بیکٹریل رومال شامل ہیں۔

[ad id=”17140″]

جبکہ مسافروں کو کورونا ہو جانے کی صورت میں ان کا علاج معالجہ اور قرنطینہ کے اخراجات بھی ایمریٹس ہی برداشت کرے گی۔ ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے مسافروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے کورونا گائیڈ لائنز پر بھرپور طریقے سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ جس کو بین الاقوامی ہوائی تنظیموں نے بھی بہترین قرار دیا ہے۔

[ad id=”17140″]

 

[ad id=”17140″]

 

Source :  Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button