خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے امارات نے جنریٹروں کی دوسری کھیپ بھیج دی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کو سردی سے بچانے کے لیے 1200 سے زائد جنریٹروں کی دوسری کھیپ بھی پولینڈ بھیج دی ہے۔ دوسری کھیپ جمعہ کے روز بھیجی گئی ہے۔

اس سے پہلے متحدہ امارات نے ماہ دسمبر کے اواخر میں انسانی بنیادوں پر جنریٹروں کی پہلی کھیپ پولینڈ بھیجی تھی۔ امارات کی طرف سے کل 2500 جنریٹر دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جو تمام اس دوسری کھیپ کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان پچھلے سال اکتوبر میں یوکرین کے عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا یہ جنریٹر بھی اسی امداد کا حصہ ہیں۔

امارات کی طرف سے اس امداد کا اعلان اقوام متحدہ کی اس اپیل کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں عالمی برادری کو پناہ گزینیوں کی مدد کے لیے کہا گیا تھا۔

اس سے پہلے امارات کی طرف سے 360 ٹن وزنی امدادی سامان سے بھرے آٹھ جہاز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔ امدادی سامان میں ایمبولینس گاڑیاں، ادویات اور کھانے پینے سے متعلق اشیا بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ‘ امارات کے صدر کی طرف سے جنگ زدہ انسانوں کے لیے ہمدردی کے اظہار کے طور پر امداد بھیجی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کے مصائب میں کمی ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button