متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن اپنے ساتھ دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کو مفت رہائش فراہم کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی کے محکمہ سیاحت کے ساتھ ایک پروموشن کے لیے اشتراک کیا ہے جس میں ایمریٹس 6 دسمبر 28 فروری 2021 تک ایمریٹس کے ساتھ دبئی آنے والے مسافروں کو جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں مفت رہائش فراہم کرے گی۔

اس اعلان کے مطابق ایمریٹس کی اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو جے ڈبلیو میریئٹ ہوٹل میں ایک رات کی مفت رہائش دی جائے گی جبکہ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو 2 راتوں کے لیے مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔

اس موقعے پر دبئی کے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل  ہلال سعید الماری کا کہنا تھا کہ  "2021 میں دبئی کاروباری اور تفریحی سیاحت کے لیے اپنی سہولیات اور تفریحی مقامات کو بڑھاتا رہے گا۔ اور اس کے ساتھ ورلڈ کلاس کانفرنسیں، دبئی شاپنگ فیسٹول اور اس ریجن میں سب سے پہلی ورلڈ ایکسپو منعقد کی جائے گی۔ اور ہم اپنے اسٹریٹٰجک پارٹنر ایمریٹس کے ساتھ اشتراک کر کے بہت خوش ہیں۔ اور ہم بین الاقوامی مسافروں کے دبئی کو اس سردیوں میں انکی مطلوبہ منزل بنانے منتظر ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دبئی دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر کن مقامات میں سے ایک ہے۔ اور ہم خاص طور پر یورپ سے دبئی کے لیے بکنگ میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button