متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستانیوں کو امارت میں داخل ہونے سے روک دیے جانے کے حوالے سے اماراتی حکام کی وضاحت

کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باعث پاکستانیوں کو نئے ویزٹ ویزا کا اجراء مکمل طور پر روک دیا گیا، پابندی غیر معینہ مدت کیلئے عائد کی گئی، تاہم ورک ویزا والے پاکستانیوں کو انٹری پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری، پہلے سے ویزٹ ویزہ حاصل کر لینے والے پاکستانیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی

پاکستانیوں کو دبئی داخل ہونے سے روک دیے جانے کے حوالے سے اماراتی حکام کی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایک خبر سامنے آئی جس کے مطابق پاکستانیوں کو دبئی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب اماراتی حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ اماراتی حکام کا بتانا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باعث پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کے شہریوں کو نئے ویزٹ ویزا کا اجراء مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

[ad id=”17140″]

اس وقت کسی بھی پاکستانی شہری کو نیا ویزٹ ویزہ جاری نہیں کیا جا رہا، پابندی غیر معینہ مدت کیلئے عائد کی گئی ہے۔ جبکہ پہلے سے ویزٹ ویزہ حاصل کر لینے والے پاکستانیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہاں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ورک ویزہ والے پاکستانیوں کو انٹری پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

[ad id=”17140″]

وہ تمام پاکستانی جن کے پاس ورک ویزہ موجود ہے، انہیں انٹری پرمٹ جاری کرنا کا سلسلہ اب بھی چل رہا ہے۔

یہ افراد ناصرف نیا انٹری پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، بلکہ انہیں انٹری پرمٹ کو ری نیو کروانے کی سہولت بھی فراہم کی جا ری ہے۔ صرف ویزٹ ویزہ والے افراد کو انٹری پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ وہ افراد جو پہلے بھی ویزٹ ویزہ پر دبئی کا سفر کر چکے، انہیں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی، انہیں بھی ویزٹ ویزہ پر دبئی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔دُبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی تازہ فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔

[ad id=”17140″]

 

Source : Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button