متحدہ عرب امارات

عجمان: ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان کے الحمیدیا کے علاقے میں ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصام کے نتیجے میں یو اے ای کا 25 سالہ شہری کار ڈرائیور جانبحق۔

عجمان پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سیف عبد اللہ الفالسی نے بتایا کہ یہ واقعہ شارجہ کی سمت میں الحمدیہ پل کے قریب شیخ محمد بن زید روڈ پر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جانبحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ایس اے کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثے میں جانبحق ہوگیا ہے۔

کرنل سیف نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور ایک دم سے دائیں لین سے درمیان لین میں آیا اور درست لین پر آتی کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی کے اندر پھنس گیا اور اسے گہرے زخم آئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈرائیور کو گاڑی سے نکالا اور ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

کرنل سیف نے ڈرائیوروں سے درخواست کی ہے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنی لین میں رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button