متحدہ عرب امارات

سمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک اماراتی نے جنیاتی معزوری کے خلاف نقل و حرکت کو ممکن بنایا

خلیج اردو
10 ستمبر 2021
ابوظبہی : عامیرا پیدا ہوئی تو اسے فریڈریچ ایٹیکسیا لاحق تھی جو ایک وراثت میں پائی جانے والی حالت جس میں اعصابی نظام کو متاثر ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے نقل و حرکت ہو جاتی ہے۔ ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) سے جڑے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی (ایس کے ایم سی) کے ڈاکٹروں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عامیرا کا علاج کیا۔

حال ہی میں لاء کالج سے گریجویشن کرنے والی عامیرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی واپس پانا ایک خواب تھا۔ میں اب کم سے کم امداد کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل ہوں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن جو کچھ میں نے حاصل کیا ہے اسے دیکھ کر میں کہہ سکتی ہوں کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔

جب نوجوان اماراتی عامیرا ایس کے ایم سی کے انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہبلیٹیشن پہنچی تو وہ اپنی ٹانگیں ہلانے سے بھی قاصر تھی۔ ایس کے ایم سی میں بحالی ٹیم نے اس کی صحت یاب ہونے میں مدد کیلئے لوکومیٹ تھراپیٹک ٹیکنالوجی لے کر اس کا علاج کیا۔

لوکومیٹ ایک انتہائی مہارت والا ایکوسکیلیٹن روبوٹک ڈیوائس ہے جو ایسے شدید معذور بالغ اور بچوں کی مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دوبارہ چلنا سیکھ رہے ہیں۔

یہ ڈیوائس سنسرز کا استعمال کرتے ہوئے قریب سے نقل و حرکت کو مونیٹر کرتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹیکنالوجی کو ماہرین ڈاکٹروں نے استعمال کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button