متحدہ عرب امارات

پلاسٹک کے حوالے سے عالمی سروے:75 فیصد افراد نے پلاسٹک کے مکمل استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

خلیج اردو

ابوظہبی:ایک سروے کے مطابق دنیا کے ہر چار میں سے تین افراد پلاسٹک بیگز کے استعمال پر جلد سے جلد پابندی چاہتے ہیں۔28ممالک کے 20 ہزار سے زائد افراد پر ہونے والے سروے میں 71 فیصد سے زائد افراد نے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی دی لگا نے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب 82 فیصد افراد کے مطابق وہ پلاسٹک کی کم پیکجنگ والی مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سروے کا رزلٹ رواں مہینے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پلاسٹک بیگز سے نمٹنے کے لیے ہونے والی میٹنگ کے اراکین کو واضح پیغام ہے کہ اس سنجیدہ مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ڈبلو ڈبلو ایف انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل مارکو لمبرٹینی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی عوام نے اپنی رائے واضح طور پر دے دی۔اب یہ حکومتوں پر منحصر ہے کہ وہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کو روکنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرے۔

مختلف ممالک کے افراد سے ہونے والے سروے میں 90 فیصد سے زائد افراد نے ایک ایسے معاہدے کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا جس میں پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام اور اس کو ری سائیکل کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ تیل اور کیمیائی صنعت سے وابستہ بڑی کمپنیاں نیروبی میں ہونے والی کانفرنس کے شرکاء کو تیل اور گیس سے بننے والے پلاسٹک پر پابندی کے حوالےسے کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے پورا زور لگا رہی ہیں۔

سروے میں پلاسٹک پر پابندی دی کا سب سے بڑا مطالبہ کولمبیا میکسیکو اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک ملک کئی افراد کی طرف سے آیا۔سروے کے مطابق 85 فیصد افراد چاہتے ہیں میںنوفیکچرز کو پلاسٹنگ کی پیکیجنگ اور ریسائیکلنگ کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button