متحدہ عرب امارات

دبئی کی حکومت نے امارات بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا،یکم جولائی سے پلاسٹک کا تھیلا لینے پر رقم ادا کرنا ہوگی

خلیج اردو

دبئی:امارات کی حکومت کی جانب سے ایک ایسا قانون متعارف کرایا جارہا ہے جس کے بعد آپ کسی دکان یا اسٹور پر پلاسٹک بیگ لینے کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔حکام کے مطابق یکم جولائی سے مختلف کریانوں کی دکانوں،ریسٹورنٹس اور دیگر اسٹورز پر ایک دفعہ کے استعمال والے پلاسٹک بیگ پر پچیس فلز چارج کئے جائیں گے۔آن لائن اشیا منگوانے کے دوران بھی شاپر کے استعمال پر مذکورہ رقم لاگو ہوگی۔

آئندہ دو سالوں میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کیلئے ان اقدامات کا مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا۔دبئی کی ایگزیگٹو کونسل نے بتایا کہ ایک سروے کلے مطابق دبئی میں تمام کاروباری شعبے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی یا چارجز عائد کرنے کی حامی ہیں۔

 

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ ہزاروں جانور خصوصا اونٹ پلاسٹک کھانے سے ہلاک ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس پالیسی سے ماحول کو بہتر بنانے اور پلاسٹک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔دنیا بھر کے تیس سے زائد ممالک میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر چارجز لئے جاتے ہیں جبکہ 100 کے قریب ممالک میں اسکے استعمال پر عارضی یا مکمل پابندی عائد ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت کی جانب مخلتف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان میں کچرے کے نظام کو ایک مربوط حکمت علی کے ذریعے بہتر کرنا اور ماپی گیری میں ماحول کو پہنچانے والے طریقوں خصوصا مچھلیاں پکڑنے والے جالوں پر پابندی عائد کرنا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button