متحدہ عرب امارات

دبئی: چار ملین درہم لوٹنے والے گروہ کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایک کمرشل کمپنی کے ملازمین سے چھری کی نوک پر چار ملین درہم لوٹنے والے ایتھوپیئن باشندوں پر مشتمل گروہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔  مزید برآں، عدالت نے مدعاعلیہان کو 4 ملین درہم جرمانے اور قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدری کی سزا بھی سنائی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک کمپنی کے دو ملازمین کو بینک سے چار ملین درہم کا چیک کیش کروانے اور رقم واپس المراقبت کے علاقے میں واقع کمپنی کے دفتر لانے کا کام دیا گیا تھا۔ لیکن جب ملازمین کیش لے اپنے گاڑی سے نکل رہے تھے مدعاعلیہان نے دونوں ملازمین سے رقم چھین لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

ایک 29 سالہ ملازم نے گواہی دی کہ وہ اور اس کا ساتھی شیخ زید روڈ پر واقع ایک بینک سے چیک کیش کروا کے ایک کالے بیگ میں ڈال کر نکلے۔ جب تین افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور ان سے بیگ چھین لیا۔ ایک شخص نے اس پر چھری تان جبکہ دوسرے شخص نے بیگ چھین لیا۔ اس نے مزاحمت کی کوشش لیکن وہ فرار ہوگئے۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے واقعہ کی اطلاع  ملنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا اور 5 ایتھوپیائی باشندوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے جانے کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بینک کے صارفین کی نگرانی کرنے کے لیے ایک گاڑی کرائے پر لی تھی اور جب انہوں نے کمپنی کے ملازمین کو ایک بیگ سے ساتھ بینک سے نکلتے دیکھا تو انکا پیچھا کیا اور المراقبت کے علاقے میں پہنچنے پر انہیں لوٹ لیا۔

رقم لوٹنے کے بعد مدعاعلیہان نے تمام رقم آپس میں تقسیم کر لی اور 2 لاکھ درہم اپنے ایک ہم وطن دوست کو ایتھوپیا بھیجنے کے لیے دے دی۔

پولیس نے مزید تین ایتھوپیائی باشندوں کو لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ لہذا5 افراد پر ڈکیتی کرنے اور تین افراد پر لوٹی ہوئی رقم رکھنے کے الزمات عائد کیے گئے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button