متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر ویز کا پاپ اپ اسٹینڈ دبئی سے خریدی گئی ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئر ویز کی جانب سے مال آف دبئی میں قائم کیے گئے پاپ اپ اسٹینڈ سے ایئر ٹکٹ خریدنے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

یہ اسٹینڈ عام دنوں میں صبح 10 بجے سےرات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔ جبکہ ویک اینڈ کے دوران درمیانی شب تک کھلا رہے گا۔ مزید برآں، یہ اسٹینڈ مال آف ایمریٹس کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے جہاں بچوں کی تفریح کی سرگرمیاں بھی پیش کی جاتی ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کی برینڈ ، مارکیٹنگ اینڈ اسپانسرشپ کی نائب صدر آمنہ طاہر کا کہنا تھا ” "بیرون ملک سے ابوظہبی پہنچنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کرنے کے حکومتی اعلان کے بعد ہم مسافروں کو دوبارہ سفر کرنے کی ترغیب دینے کے اس موقع کا فائد اٹھا رہے ہیں۔  ہم اسٹینڈ پر بک کیے گئے تمام ٹکٹوں پر ناقابل یقین 50 فیصد رعایت دینے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنایا جا سکے”۔

مزید برآں، اتحاد کے اس اسٹینڈ پر جانے والے افراد مستقبل کی بکنگ کے لیے بھی 25 فیصد رعایت کے کوڈز حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈسکاؤنٹس اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافروں کےلیے دستیاب ہیں۔ مزید برآں، اتحاد کی جانب سے ٹرانسفر اور شوفر کی سہولت دبئی اور ابوظہبی کے درمیان سفر کو بھی آسان بنا رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button