خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز نے رواں موسم سرما میں نیویارک کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: اتحاد ایئرویز نے امریکی شہر نیویارک کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے جسکے مطابق 15 نومبر سے، اتحاد ایئرویز ابوظہبی نیویارک روٹ پر ہفتہ وار مزید چار پروازیں چلائے گی، جس سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے ایف کے) کے لیے نان سٹاپ ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 11 ہوجائے گی۔

نئی پروازوں کے لیے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے جبکہ ایئربس اے 350 طیاروں کے ساتھ موجودہ پروازوں کا سلسلہ جاری رہےگا جنہیں جون سے نیویارک کے روٹ رپ چلایاجارہا ہے۔یہ دونوں اقسام کے ہوائی جہاز گزشتہ وائڈباڈی ولے جہاوں کے مقابلے میں کم ایندھن ااستعمال کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہے۔

نیٹ ورک پلاننگ اینڈ الائنس کے نائب صدر الیکس فیدرسٹون کا کہنا ہے کہ اتحادایئرویز اس موسم سرما میں اپنے شیڈول کو بڑھا رہا ہے تاکہ اس کے عالمی نیٹ ورک میں صارفین کے لیےاہم کاروباری اور تفریحی مقامات کے آپشنز کو بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد ایئر ویز سے امریکہ جانے والے مسافر اس کی یوایس پری کلیئرنس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی واحد سہولت ہے۔ اس سے امریکہ جانے والے مسافر اپنی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ابوظہبی میں تمام امیگریشن، کسٹم اور ایگری کلچرل انسپیکشن کا عمل مکمل کرواسکتے ہیں،جس سے انہیں امریکہ پہنچنے پر امیگریشن اور قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑے گا

نیویارک-جے ایف کے کے لیے ہفتہ وار 11 اور شکاگو اور واشنگٹن کے لیے یومیہ پروازوں ساتھ، اتحاد ایئر ویز اس موسم سرما میں ابوظہبی اور امریکہ کے درمیان کل 25 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button