خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز نے انٹرنیشنل روٹس پر سمر سیل لگا دی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے سمر سیل کے تحت متعدد بین الاقوامی روٹس پر اکانومی اور بزنس کلاس پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔

اکانومی کلاس کے لیے، مسافر 795 درہم میں تل ابیب ، عمان کے لیے 895 درہم میں سفر کر سکتے ہیں۔

استنبول، جو اپنے مشہور مقامات اور مشرقی اور مغربی ثقافتوں کے امتزاج کے لیے جانا جاتا ہے، 935 درہم میں جا سکتے ہیں ۔

ویانا کیلئے اکانومی کلاس میں 1,195 درہم اور بزنس کلاس میں 13,495 درہم کا آپشن بھی ہے۔

حیرت انگیز ساحلوں، سرفنگ کے مقامات کے خواہاں افراد 2,395درہم سے منیلا کے لیے پرواز کر سکتے ہیں۔

بنکاک کے اکانومی کلاس کے کرایے 2,495 درہم سے شروع ہوتے ہیں، جبکہ بزنس کلاس کے کرایے 9,995 درہم میں دستیاب ہیں۔

مندرجہ ذیل منزلوں کے لیے رعایتی اکانومی اور بزنس کلاس کے کرایوں کا ٹیبل درج ذیل ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button