متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرلائن: یکم جولائی سے پروازوں کا آغاز

ابوظبی کی قومی فضائی سروس اتحاد ایئرویز نے یکم جولائی سے دنیا کے 29 شہروں کے لیے فضائی سروس کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں یورپی ممالک کے شہر شامل ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اتحاد ائیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سروس بند ہونے کے بعد بتدریج دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پروازیں یکم سے 15 جولائی کے درمیان بتدریج شروع کی جائیں گی ۔

16 جولائی سے ایئرلائن متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ مل کر مزید مقامات کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کرے گی۔ دیگر منزلوں میں نیویارک، سڈنی، منیلا اور ٹورنٹو شامل ہیں۔

اس سے قبل 10 جون کو اتحاد ایئر لائن نے پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور کو فہرست میں شامل کر دیا تھا ، جبکہ ہندوستان کے کئے شہروں کو بھی فہرست میں شامل کیا ، بنگلورو ، چنائی، دہلی اور ممبئی.

اتحاد ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن مسافروں نے31 اگست سے 30 نومبر 2020 تک کسی بھی مقام کے لیے اتحاد ایئر سے بکنگ کروا رکھی ہے وہ بغیر اضافی فیس کے سفر کی تاریخیں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس کے کیسز کسی حد تک کم ہو گئے ہیں 23 جون سے غیر ملکیوں کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی جائے گی۔

 

Source : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button