متحدہ عرب امارات

ایوی ایشن بزنس ایوارڈ ، اتحاد ایئرویز نے کئی ایوارڈ اپنے نام کر دیئے

خلیج اردو
17 دسمبر 2020
دبئی : دبئی میں منعقدہ ایوی ایشن بزنس ایوارڈ کا میلہ اتحاد ایئرویز نے لوٹ لیا۔ ایوی ایشن بزنس ایوارڈ میں متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز نے تین ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ایئر لائن نے ’ماحولیاتی اقدام کا سال کا ایوارڈ‘ حاصل کیا ۔ ایئرلائنز کے ٹریننگ ڈویژن اتحاد ایوی ایشن ٹریننگ کو ’سال کی بہترین تربیت فراہم کنندہ‘ کا نام دیا گیا جبکہ اتحاد انجینئرنگ نے افتتاحی پرائیڈ آف ایوی ایشن ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

ماحول دوست اقدامات میں جدت کے حوالے سے اتحاد ایئرویز کے پائیدار ایجنڈا پر عمل پیرا ہونے سے متعلق ایئرلائنز کو ایوارڈ دیا گیا۔ اس حوالے سے اتحاد کے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔ ان انقلابی اقدامات میں بوئنگ کے ساتھ شراکت میں ایکو ڈیمسٹرسٹریٹر پروگرام کا اجراء شامل ہے جو موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے اس انڈسٹری کی کوششوں اور تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے۔

اتحاد ایئرویز اور بوئنگ کے درمیان یہ شراکت ایئر لائن کے اپنے بوئنگ 787 ڈریم لائنرز کیلئے 2019 میں شروع ہونے والے اتحاد گرین لائنر پروگرام کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے سینئر نائب صدر برائے بین الاقوامی اور مواصلات احمد الکوبیسی کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ اعتدال کی پائیداری کیلئے ہماری کمٹمنٹ کا اعتراف کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد ایئرلائنز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی تیار رہا اور اپنی پالیسیوں کے بدولت مشکل وقت میں محفوظ سفر کو ممکن بنایا۔ ہم کاربن کے اخراج کو کم سے کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 2050 تک زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف اور 2035 تک ایئر لائن کی 2019 کے مقابلے میں کارکن اخراج کو آدھا کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

ایوارڈ میں اتحاد ایئرویز کے شعبہ ٹرایننگ کے خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ ایئرلائنز کی کامیابیوں کو سراہا گیا ۔اتحاد ایوی ایشن ٹریننگ مشرق وسطی میں وہ پہلا تربیت فراہم کنندہ تھا جس کو یورپی لائسنس رکھنے والے پائلٹوں کو تربیت دینے کی سرٹیفیکٹ حاصل تھی ، جس نے ایک اہم انڈسٹری کے سنگ میل کو نشانہ بنایا تھا۔

اتحاد ایوی ایشن ٹریننگ کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن پاولو لا کاوا کہتے ہیں کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ یہ سال سب کیلئے انتہائی چیلنجنگ اور صبرآزما رہا ہے۔ تاہم ہماری ٹیم کی سخت محنت اور لگن کی بدولت اتحاد ٹریننگ کورونا وائرس کے دوران بھی لچکدار رہی اور اس وباء میں اپنا کام جاری رکھا ۔ ٹیم کی بدولت صارفین کو اعلی اور جدید ترین عالمی سطح کی ٹریننگ فراہم کی گئی جس کو ایورڈ شو میں تسلیم کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

اتحاد انجینئرنگ نے غیر معمولی صنعت بحران اور یکجہتی ، جدت ، عزم اور موافقت کے ساتھ پیش آنے والے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر افتتاحی ’پرائیڈ آف ایوی ایشن‘ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران اتحاد انجینئرنگ نے اپنے صارفین اور ملازمین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی کارروائیوں میں توسیع کی ہے۔ اتحاد ایئرویز نے یہ ممکن بنایا کہ دنیا بھر کے ایئلائنز کورونا وائرس میں دوبارہ اپنے آپریشنز کو بحال کیا۔

یہ اتحاد کی حکمت عملی ہی تھی جس کی بدولت کورونا وائرس کے دوران بھی پروازوں کو ممکن بنایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button