خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ائیر لائنز نے کچھ مسافروں کے لیے آن لائن چیک ان سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔

خلیج اردو: اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والے مہمانوں کے لیے آن لائن چیک ان مارچ میں 9 دنوں کے لیے عارضی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔

کیریئر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنے سسٹم کو تبدیل کر رہا ہے، جسکی وجہ سے مسافر آن لائن چیک ان نہیں کر سکیں گے، سوائے اس کے کہ وہ ابوظہبی سے سفر کر رہے ہوں۔

مذکورہ خدمات 4 مارچ سے 12 مارچ تک متاثر ہوں گی۔

تاہم، مسافر اب بھی ہوائی اڈے پر ذاتی طور پر چیک ان کر سکتے ہیں۔ چیک ان پرواز کی روانگی کے وقت سے چار گھنٹے پہلے کھلی رہے گی۔

ابوظہبی کی ایئرلائن نے اپنے صارفین سے زحمت کے لیے معذرت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button