متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر لائن 10 درہم میں فضائی ٹکٹ فراہم کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی سے فضائی آپریشن کرنے والی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز اپنے مسافروں کے لیے ایک شاندار آفر لے کر آ رہی ہے۔ جس میں 10 درہم میں فضائی ٹکٹ فراہم کی جائے گی۔

اس آفر کا نام ہے 10 مقامات کے لیے 10 درہم کی ٹکٹ۔

نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر یہ آفر دیکھائی جا رہی ہے۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ کن 10 مقامات کے لیے 10 درہم میں فضائی ٹکٹ فراہم کی جائے گی۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ویب سائٹ پر مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس آفر سے متعلق مزید معلوما کے لیے اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر 31 دسمبر بروز جمعرات کو رات 11 بجے آئیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button