متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر ویز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن نے سعودی عرب جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں تا حکم ثانی معطل کر دی ہیں۔

اتحاد کی کی جانب سے یو اے ای اور سعودی عرب درمیان بھی پروازوں کو 10 اگست تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اتحاد ایئر ویز کا اپنے آفیشل بیان میں کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ سعودی حکومت کی طرف سے جاری تازہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ اس پابندی سے متاثر ہونے والے اپنے مسافروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور انہیں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ مزید برآں، مسافروں کے لیے ہدایت کہ جن مسافروں نے ٹریول ایجنٹوں سے ٹکٹ خرید رکھیں ہیں وہ مزید معلومات کے لیے اسی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب یکم اگست سے مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button