متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے فخر : یورپی بزنس اسکول نے یو اے ای کے وزیر محمد عبداللہ الگرگاوی کو بڑا اعزاز عطا کیا

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : ای ایس سی پی یورپی بزنس سکول نے متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے وزیر اور شیخ محمد بن راشد المکتوم ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین محمد عبداللہ الگرگاوی کو بہترین انداز میں حکومتی انتظام سنبھالنے اور مستقبل کی حکمت عملیاں ترتیب دینے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ہے۔

یہ ایک انتہائی معتبر بزنس اسکول ہے جس نے اپنے وجود میں آنے کے بعد دو صدیاں گزر جانے کے بعد ابتک صرف 17 بار ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں جاری کیں ہیں۔

ڈاکٹریٹ کا اعزاز حکومتی انتظام کے طریقہ کار کو تیار کرنے اور ان کے بہترین درجے کے نفاذ کیلئے گرگاوی کے فعال کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

اس اعزاز کے بعد عوامی انتظامیہ اور حکومت کی کارکردگی کو تقویت اور استحکام بخشنے کیلئے مسٹر الگرگاوی کے اقدامات کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ممتاز حکومتی کارکردگی کیلئے اماراتی ماڈل کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا ہے۔

ای ایس سی پی بزنس اسکول ایک یورپی بزنس اسکول ہے جس کے پیرس، برلن، لندن، میڈرڈ، ٹورین اور وارسا میں کیمپس موجود ہیں۔ یہ مستقل طور پر دنیا کے بہترین بزنس اسکولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button