متحدہ عرب امارات

شارجہ لائٹ فیسٹیول:افتتاحی تقریب میں شاندار لائٹ شو کے ذریعے امارات کے تاریخی مقامات کو روشن کیا گیا

خلیج اردو

شارجہ:یونیورسٹی سٹی ہال میں گیارویں شارجہ لائٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔بین الاقوامی میڈیا سمیت ہزاروں ملکی و غیر سیاحوں نے افتتاحی قتریب میں شاندار لائت شو کا مشاہدہ کیا۔اس سیسٹیول کو تھیمڈ ایکوز آف دی فیچر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی سرپرستی میں کروایا جارہا ہے۔

 

بیس فروری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف سرگرمیاں اور شوز منعقد کئے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں لائٹ شو کے ذریعے یونیورسٹی سٹی ہال کو سجایا گیا۔لائٹ شو کے ذریعے شارجہ کے شاندار ماضی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔لائٹ شو میں لائبریری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔بعد ازاں لائٹ شو میں شارجہ کی تعلیم،فن ،ماحول اور مواصلات کے شعبوں میں کامیابیوں پر مشتمل حال کے بارے میں بتایا گیا۔

 

افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ خلاد جاسم المدفا نے کہا کہ یہ تقریب شارجہ کے روشن مستقبل کیلئے کی گئی محنت اور کگن کی توسیع ہے۔شارجہ سیاحوں کیلئے ایک بہترین ثقافتی اور تاریخی مقام کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شارجہ میں سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق سیاحوں کیلئے دس شاندار شوز شیڈیول کی گئی ہیں جس سے امارات کے تمام اہم مقامات کو روشن کیا جائیگا۔جن مقامات پر یہ شوز منعقد کی جاینگی ان میں المجاز واٹر فرنٹ،یونیورسٹی سٹی ہال،دی ہولی قرآن اکیڈمی،شارجہ۔مسجد،النور مسجد،الحمریہ میونسپلٹی کی بلڈنگ،الرفیسہ ڈیم اور متعدد سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔
ان شوز میں امارات کے ماضی،حال اور مستقبل پر روشنی ڈالی جائیگی۔ان شوز میں امارات کے اسلامی ورثے پر مبنی تصویری کہانیاں بھی پیش کی جائینگی۔

 

فیسٹیول میں فوڈ ٹرک زون بھی شامل ہوگ جس میں کھانے اور مشروبات سمیت متعدد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے شامل ہیں۔فیسٹیول میں میڈیا نمائندگان کیلئے بھی مختلف مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں روایتی میڈیا پر بہترین کوریج،فوٹوگرافی اور سوشل میڈیا پر کوریج شامل ہے۔
منتظمین کی جانب سے فیسٹیول کی تین بہترین تصاویر کیلئے بیس ہزار درہم سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button