متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 50 کلاسک گاڑیوں کی پریڈ سے ابو ظہبی کے الحسن فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا

خلیج اردو 25 نومبر 2021
ابوظہبی: ابوظہبی میں الحسن فیسٹیول کا آغاز آج سے ہوگا۔چاردسمبر پر جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں موسیقی، میوزیم پروگرام اور مخلتف نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

جمعرات کو پچاس کلاسک گاڑیوں کی پریڈ سے گولڈن جوبلی کی مناسبت سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔ان گاڑیوں کے پریڈ کا مقصد پرانے وقتوں میں سڑکوں پر چلنے والی اپنے دور کی ان بہترین گاڑیوں کا تصور کرنا ہے۔

اس جمعے کو اماراتی آرٹسٹ عیدا المنہالی فیسٹیول آرینا میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ دو دسمبر کو اماراتی فنکار حماد العمیری اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔یکم دسمبر سے چار دسمبر تک مخلتف مقامات پر لیزر لائٹس کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔اماراتی ثقافت کو جاننے کے خواہشمند افراد کو اس فیسٹیول کا دورہ ضرور کرنا چاہیئے۔

 

ایک اور اہم ایونٹ گاہواہ چیمپئین شپ ہے جس کی انعامی رقم چار لاکھ درہم ہوگی۔اس چیمپئین شپ میں شریک افراد سے گاہواہ کی تارریخ، پھیلوں کے انتخاب اور بھوننے سمیت گاہواہ کی تیاری سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔یکم دسمبر کو مقابلے میں شریک افراد کو گاہواہ کے مخلتف اجزا کی مدد سے ایک خاص مشروب تیار کرنا ہوگا۔

 

فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنےوالے افرادکو اپنی کورونا ویکسینیشن کا ثبوت اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کارزلٹ دیکھانا ہوگا۔اس کے علاوہ ماسک پننے کی پابندی برقرار رہے گی۔فیسٹیول میں پانچ سے بارہ سال کے بچوں کیلئے داخلہ فیس 15 درہم جبکہ اس سے اوپر کے عمر کے افراد کیلئے 30 درہم ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button