متحدہ عرب امارات

شیخ زاید فیسٹیول:آسمان متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی تصاویر سے روشن ہوگیا

خلیج اردو 20 نومبر 2021
ابوظہبی:الوتھبہ میں شیخ زاید فیسیٹول کے افتتاحی روز متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی تصاویر، ڈرونز اور آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔

 

ہزاروں ایل ای ڈی سے لیس ڈرون نے فضا میں متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان، صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، شیخ محمد بن زید النہیان سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی تصاویر بنائیں۔شاندار آتشبازی کے ساتھ ساتھ عقاب کی خوبصورت تصویر بھی ڈرونز کی مدد سے بنائی گئی۔

شیخ زاہد فیسٹیول کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے جشن کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔افتتاحی تقریب میں خوبصورت فاؤنٹین شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ملٹری بینڈ نے مختلف ثقافتی دھونیں بجائیں۔

 

فیسٹیول میں 21 ممالک شرکت کر رہے ہیں کس میں مخلتف ثقافتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو اجگر کیا گیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button