متحدہ عرب امارات

ٹریکنگ کے دوران نڈھال ہو کر بیمار پڑ جانے والے اماراتی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

تیس سالہ اماراتی کوہ پیما، جو پہاڑی سفر کے دوران بیمار پڑ گئے تھے کو راس الخیمہ پولیس کے  ہوائی ونگ سیکشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تیس سالہ اماراتی کوہ پیما امارات میں وادی غالیہ میں ٹریکنگ کے دوران نڈھال ہو کر گر پڑے تھے جنہیں راس الخیمہ پولیس کے  ہوائی ونگ سیکشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت بچا لیا۔ پولیس کے مطابق  گروپ کے کیپٹن سعید راشد ال یاماہی ، ائیر ونگ سیکشن ، آر اے کے پولیس کے سربراہ ، نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز صبح گیارہ بجے کے لگ بھگ 3300 فٹ کی بلندی پر گرمی کی وجہ سے شدید نڈھال پڑنے والے ٹریکر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔  جسے بروقت کاروائی کرتے ہوئے وہاں سے نکال لیا گیا  اور ابتدائی طبی امداد دی گئی اور قریب ترین اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ، آر اے کے پولیس کے ایئر ونگ سیکشن نے ایک سینئر اماراتی شہری کو بچایا تھا، جو سمندر کی سطح سے 5 ہزار فٹ  کی بلندی پر ایک مکان میں رہائش پذیر تھا، جب اس کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف پیدا ہونے کی صورت میں وہ خود سے ہسپتال نہیں جا سکتا تھا۔ اس لیے آر اے کے پولیس کے ایئر ونگ سیکشن کو اسے ریسکیو کرنا پڑا۔

ال یاماہی نے کہا کہ ائیر ونگ کا عملہ "کہیں بھی اور کسی بھی وقت سرچ آپریشن اور بچاؤ کے تمام کاموں میں شرکت کے لئے چوبیس گھنٹے تیار رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، "کچھ کارروائیوں میں ٹریفک حادثات میں شدید زخمی افراد کی ہنگامی نقل و حمل بھی شامل ہے۔ انہوں نے ائیر ونگ کی کاروائیوں کی حدود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرچ  اور امدادی کارروائیاں امارات کے تمام علاقوں اور سمندری حصوں تک پھیلا ہوا ہے۔”

گروپ کے کیپٹن سعید راشد ال یاماہی  کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امارات کے بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر امدادی کاموں سے نمٹنا ہوتا ہے۔ "انہوں نے بتایا کہ بچائے جانے افراد میں سے کچھ یا تو مر چکے تھے یا انہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت تھی۔

کیپٹن سعید ال یاماہی نے اپنے گروپ کی پیشہ وارانہ ٹریننگ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام پائلٹوں ، عملہ ، ریسکیو کارکنوں نے مستقل بنیادوں پر اعلی درجے کی اور انتہائی ٹریننگ حاصل کی۔ "اونچے پہاڑوں اور لمبی عمارتوں پر امدادی کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے انہیں صحیح طریقے سے تربیت دی جاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پولیس کو آگاہ کرنے کے لئے مواصلات کے تمام ذرائع اپنے ساتھ رکھنا جان بچانے کے لی ضروری ہے۔”

انہوں نے کہا کہ تنہا ٹریکنگ میں شدید خطرات لاحق ہوتے  ہیں ، کیونکہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "اگر کوئی ٹریکنگ کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے فیملی کو اپنے ٹھکانے کے بارے میں تازہ معلومات سے آگاہ کرتے رہنا چاہیے”۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button