متحدہ عرب امارات

اسلام آباد میں اسپیس ٹیکنالوجی کے طلباء کی جانب سے پروجکٹس کی نمائش،100 سے زیادہ جدت کے شاہکار منصوبے نمائش میں رکھے گئے

خلیج اردو

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کے اختراعی منصوبوں کی نمائش کیلئے 12 واں اوپن ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، دوران نمائش 100 سے زائد منصوبے پیش کیے گئے۔

 

اوپن ہاؤس میں ائرو سپیس انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، میٹریل سائنس و انجینئرنگ، میکنیکل انجینئرنگ اورسپیس سائنس میں گریجویشن کرنے والے انجینئرنگ کے طلبہ نے اپنے ڈیزائن کردہ منصوبوں کو نمائش کیلئے پیش کیا۔ دوران نمائش 100 سے زائد منصوبوں کو پیش کیا گیا۔

 

انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے والے طلبہ کو جدید ترین لیب کی سہولتیں میسر ہیں اور انہیں اعلی کوالیفائی فیکلٹی ممبران جدید رجحانات کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

 

اوپن ہاؤس کا دورہ کرنے والے آجروں اور مہمانوں میں اکیڈمیا، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشنز اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

 

ان میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس ، انسپک ٹیسٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)، نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن، ہیگلر بیلی پاکستان، ڈیزائننگ کنسلٹنس انجینئرز، ایویونکس سلوشن کے حکام شامل تھے۔

 

سیفکو ٹیکنالوجیز، ٹمبرو، ٹیری سول، ملتان فلائنگ کلب، ویدر اینڈ کلائمیٹ سروسز لمیٹڈ، تھرمالاگ، ای کیوب سلوشنز، ریپیڈیو، شیفا ڈیولپمنٹ سروسز (ایس ڈی ایس)، عسکری ایوی ایشن، میڈی کیپس ایس ایم سی، کیولیئر گروپ، بی سی یو بی ای، فرنٹیئر ساؤنڈ اسٹیل، جوائن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایچ آئی ٹی ای سی یونیورسٹی ٹیکسلا، نیوٹیک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کے ایکسپرٹس نے بھی اوپن ہاؤس کا دورہ کیا۔

 

آجروں نے دکھائے گئے پروجیکٹس میں گہری دلچسپی لی اور طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے دکھائے گئے پروجیکٹس کے تئیں ان کے تکنیکی انداز کو سراہا۔ صنعت اورتنظیموں کے نمائندوں نے بھی بہت سے فارغ التحصیل طلباء سے ان کی ممکنہ ملازمت کی جگہوں کے لیے انٹرویو کیا۔

 

منتظمین کا کہنا تھا کہ فائنل ائیر کا پراجیکٹ کی ایک باقاعدہ خصوصیت ہے جو طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران اپنے سیکھنے کے تجربے کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اوپن ہاؤس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ زندگی کے مختلف میدانوں میں جدت و اختراع پر مبنی منصوبے قومی ترقی کے لیے معاون ثابت ہونگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button