متحدہ عرب امارات

خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ ، پولیس حرکت میں آگئی

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
دبئی: دبئی پولیس نے عرب فنکارہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ہے۔ فنکارہ نے کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

ملزمہ نے دو مختلف ریستورانوں میں اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا اور سماجی فاصلے قائم نہ رکھنے سمیت کورونا وائرس کیلئے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کیا تھا۔

دبئی پولیس میں کریمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈئر جمال سلیم آل جلال کا کہنا ہے کہ مذکورہ عرب خاتون نے سالگرہ تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپولڈ کی تھی جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یکسر نظرانداز کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون شخصیت کی پہچان ایم ایچ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے اپنی سالگرہ تقریب کی ویڈیو سنیپ چیٹ پر ڈالی تھی جس میں وہ مہمانوں کے ساتھ موجود تھی اور فیس ماسک نہ پہننے سمیت دیگر احتیطاطی قواعد کو پامال کیا تھا۔

Source : GulfNews

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button