متحدہ عرب امارات

دبئی: رمضان کے دوران عوامی مقام پر کافی پینے اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام میں مصری باشندے کے خلاف مقدمے کا آغاز

 

خلیج اردو آن  لائن:

دبئی میں مصری باشندے کے خلاف رمضان کے دوران عوامی مقام پر کافی پینے اور روکنے جانے پر پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمے کا آغاز ہوگیا۔

مقدمے کی سماعت دبئی کی ابتدائی عدالت کرے گی۔

واقعہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اس سال مئی میں رمضان کے مہینے کے دوران پولیس کو پام جمیرہ سے ایک شہری کی جانب سے کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ ایک 42 سالہ مصری باشندہ صفائی کرنے والوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے۔

اس واقعہ کی گواہی دیتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں صبح 10 بجے کے قریب واقعہ کے مقام پر پہنچا تو مجھے گیا کہ مدعاعلیہ صفائی کرنے والے عملے اور سیکیورٹی گارڈ کو گالیاں دے رہا تھا۔

سرکاری کے ریکارڈ کے مطابق 24 سالہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ” میں مدعاعلیہ کو اپنی رہائش گاہ کے باہر دیکھا اس کے ہاتھ میں کافی کا ایک کپ تھا”۔

اسے دیکھ کر ” میں نے اور میرے ساتھی پولیس اہلکار نے اسے تھانے چلنے کے لیے کہا لیکن اس نے ہماری بات کو نظر انداز کر دیا اور مجھے کافی کی پیشکش کی”۔

جس کے بعد ہم پولیس اہلکاروں نے اسے تہ خانے میں کھڑی پولیس کار کی جانب لیجانا چاہا۔ لیکن مدعاعلیہ نے اپنی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ” جب میں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے ٹکر مارنے ماری، اور اس نے مجھے دبوچ لیا”۔

بہرحال اس کے بعد پولیس مدعاعلیہ کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی اور پبلک پراسیکیوشن نے اس پر پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور رمضان کے دوران کافی پینے کا الزام عائد کر دیا۔

مقدمے کی اگلی پیشی 27 اکتوبر کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button