متحدہ عرب امارات

شارجہ: ایک تارک وطن پر ایک گروہ کا ہتھوڑے سے تشدد

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں ایک 34 سالہ تارک وطن پر ایک گینگ کا ہتھوڑے سے تشدد۔ متاثرہ شخص کو تشدد کے نتیجے میں برین ہیمرج ہوا اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی کار ایک شخص کو فروخت کی تھی جس کے بعد ایک گروہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیکن اس نے گاڑی ابھی خریدنے والے نام پر ٹرانسفر نہیں کروائی تھی۔ تاہم، گاڑی میں سے منشیات برآمد ہونے پر پولیس نے گاڑی خریدنے والے کو گرفتار کر لیا تھا۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ اس نے وہ گاڑی ایک اور شخص سے خرید کر آگے بیچی تھی لیکن گاڑی ابھی بھی پہلے مالک کے نام تھی۔ تاہم، اس نے گاڑی میں سے برآمد ہونے والی منشیات سے متعلق نا علمی کا اظہار کیا ہے۔ بحیرہ پولیس تھانے نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید برآں، بدھ کی صبح بھی دو تارک وطن باشندوں کو زخمی حالت میں القاسمی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ دونوں باشندے ایک اور تارک وطن افراد پر مشتمل گروہ کے ساتھ جھگڑے میں ملوث تھے۔ صنعتی علاقے میں ہونے والی اس لڑائی میں گروہ نے چھریوں اور دیگر تیز دھار آلوں کا استعمال کیا۔

جھگڑے کے بعد تشدد کرنے والا گروہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دو تارک وطن باشندوں کو زخمی حالت میں القاسمی ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔ انڈسٹریل ایئریا پولیس اس واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button